وکیپیڈیا سے
ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے جو فرانس کے شہر پیرس میں دریاۓ سین کے کنارے واقع ہے۔ اسکا نام اسکو ڈیزائن کرنے والے گستاف ایفل پر رکھا گیا ہے۔ پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی یادگار ہے اسکی بلندی 1063 فٹ / 324 میٹر ہے۔ اسے 1889ء میں مکمل کیا گیا۔ یہ جب سے بنا ہے اسے 200،000،000 لوگ دیکھ چکے ہیں اس لحاظ سے یہ دنیا کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب سے زيادہ سیاح آچکے ہيں۔ اس کا وزن 7300 ٹن ہے۔
اس میں 1660 سیڑھیاں ہیں۔ اوپر جانے کے لیۓ لفٹ بھی موجود ہے۔
ایفل ٹاور انقلاب فرانس کی 100 سالہ تقریبات کے موقع پر ہونے والی نمائش کے دروازے کے طور پر بنایا گیا تھا۔
Posting Lebih Baru Posting Lama Beranda
Langganan:
Posting Komentar (Atom)
0 komentar:
Posting Komentar